پشاور بی آر ٹی میں سفر کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

September 13, 2021

پشاور بی آر ٹی بس میں سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

بی آر ٹی میں سفر 20 ستمبر کے بعد کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بی آر ٹی میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔