کراچی میں سمندری ہوائیں دن میں معطل رہیں گی، محکمۂ موسمیات

September 14, 2021


محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات اور مشرقی راجستھان پر ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں گرمی ہے، جبکہ سمندری ہوائیں دن میں معطل رہیں گی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں شمال مغربی سمت سے گرم ہوائیں دن میں چلیں گی اور آئندہ 3 روز موسم گرم، کبھی شدید گرم و مرطوب رہے گا اور اس دوران پارہ 40 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اوڑیسہ کے ساحل پر بھی ڈیپریشن موجود ہے، حالیہ موسمیاتی جائزے اس کا رخ جنوب پنجاب اور بالائی سندھ کی جانب دکھا رہے ہیں۔

ان موسمی حالات میں کراچی میں بارش کا امکان کم ہو جائے گا۔