اسلام آباد: احتساب عدالت میں راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

September 14, 2021

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سابق سیکریٹری سکندر حیات میکن، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئی ہیں۔

احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے لیے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ کرپشن ریفرنس میں 6 ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔