عوامی خدمت سے ﷲ کی خوشنودی حاصل کی جائے، آئی جی اسلام آباد

September 15, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس کے گریڈ 18 کے اکا ؤنٹ آفیسر عبدالرشید خان، گریڈ17 کے آفس سپرینٹنڈنٹ چودھری محفوظ اورحاجی عبدالرحیم اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرہوگئے جن کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان مہما ن خصوصی تقریب تھے۔ انہوںنے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے ،دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دے جائیں جس سے آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔