برطانیہ نے روس، ایران اور دیگر بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تقریباً ایک لاکھ سابق فوجیوں سے رابطہ کر کے انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر دفاع ویس اسٹریٹنگ نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران یورپ کی سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، نیٹو ممالک کو درپیش خطرات، روس سے منسوب تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے خدشات، نیز برطانیہ میں رائل ایئر فورس کے بعض اڈوں سے متعلق ایران کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات نے قومی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کیا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع کے مطابق حکومت ہر ممکن صورتحال کے لیے پیشگی تیاری کو یقینی بنا رہی ہے، اسی مقصد کے تحت سابق فوجیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام میں خوف و ہراس پیدا نہیں کرنا چاہتی، تاہم شہریوں کو بدلتی ہوئی عالمی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے باخبر رہنا چاہیے۔