رینجرز اہلکار کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

September 15, 2021

سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز اہلکار کو ساتھی کے قتل پر سنائی گئی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔

عدالتِ عالیہ نےملزم رینجرز اہلکار علی مرتضیٰ کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا ہے۔

رینجرز اہلکار علی مرتضیٰ کو ماتحت عدالت نے پھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2016ء کو بیرک میں مجرم اہلکار کی فائرنگ سے اس کا ساتھی رینجرز اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔