انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹ نے سانحہ چونیاں کے ملزم سہیل شہزاد کو بچے علی حسنین سے زیادتی اور قتل کیس میں 3 بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چونیاں پولیس نے بچوں سے زیادتی اور قتل کے الزام میں چالان پیش کر رکھا تھا، اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی گئی۔
عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل کے بعد ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اس کو تین بار سزائے موت کی سزا سنا دی۔
ملزم کو اس سے قبل فیضان نامی بچے کے ساتھ زیادتی کے کیس میں تین مرتبہ سزائے موت اور 30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو چکی ہے۔
ملزم کے خلاف چونیاں پولیس نے 2019 ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔