• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سندھ ہائی کورٹ نے دہرے قتل کے کیس میں مجرم کی سزائے موت کالعدم قرار دینے کی اپیل مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے مجرم عاشق حسین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

ٹرائل کورٹ نے 2019ء میں مجرم کو 2 بار پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے مجرم کو 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔


استغاثہ کے مطابق مجرم عاشق حسین نے اپنی سابقہ اہلیہ اور ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

مجرم نے 2015ء میں ملیر کے میمن گوٹھ میں دونوں افراد کو قتل کیا تھا۔

تازہ ترین