کراچی: گودام میں آگ لگ گئی، 3 افراد جھلس کر زخمی

September 15, 2021

کراچی کے سپر ہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں آگ لگنے سے وہاں موجود 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ گودام میں موجود دیگر افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔