• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن میں ویئر ہاؤس، لیاری میں KE کی گاڑی میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں کپڑوں کے مشہور برانڈ کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی، 5 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھادی گئی، لیاری میں کے الیکٹرک کی گاڑی میں لگنے والی آگ 1 فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھائی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں کپڑوں کے مشہور برانڈ کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کے 5 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے جن میں 3 کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز، 1ڈی ایچ اے جبکہ 1 کے پی ٹی کا فائر ٹینڈر شامل تھا۔

آگ گودام میں موجود کچرے میں لگی، تاہم آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب بغدادی کے علاقے میں کے الیکٹرک کی گاڑی میں لگ گئی، آگ ڈرائیور کیبن میں لگی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا جس سے گاڑی مکمل جلنے سے بچ گئی۔

واقعے کے وقت گاڑی میں کوئی نہیں تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں واقعات شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئے۔

تازہ ترین