میڈیا تنظیموں کی وزیراطلاعات سے ملاقات، معاملات کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل

September 15, 2021

پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ان تمام تنظیموں نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر معاملے کے حل کے لیے پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یوجے، ایمنڈ اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل پا گئی۔