چیئرمین نیب حکومت کے قبضے میں ہیں، شاہد خاقان

September 16, 2021

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب حکومت کے قبضے میں ہیں، اس لیے انہیں توسیع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون واضح ہے کہ حکومت چیئرمین نیب کو اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نامزد کرتی ہے، وزیراعظم چیئرمین نیب کے لیے مشاورت شروع کریں۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کوئی نیا شخص چیئرمین نیب بنانا چاہیے۔ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے فیصلہ کیا تو عدالت جائیں گے۔

ماہرِ قانون عرفان قادر، رشید رضوی اور جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے بھی جاوید اقبال کو توسیع دینے کی مخالفت کردی۔