پاک نیوزی لینڈ کرکٹ مقابلوں کیلئے کمنٹری پینل میں شامل نام سامنے آگئے

September 16, 2021

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے کمنٹری پینل میں شامل نام کی فہرست سامنے آگئی۔

کمنٹری پینل میں ثنا میر اور عروج ممتاز بھی شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی بھی میچز پر رائے دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازید خان ، مائیک ہیسمین، ڈومینک کورک اور سکندر بخت بھی پینل میں شامل ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔