ابوظبی میں دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر

September 16, 2021

دنیا کا تیز ترین رولر کوسٹر (جھولا) ’فارمولا روسا‘ صرف چار اعشاریہ 9 سیکنڈ میں اپنی ٹاپ اسپیڈ یعنی 240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس رولر کوسٹر میں بیٹھنے والے رائیڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ حفاظتی چشمہ (سیفٹی گلاسسز) پہنیں۔ تاکہ ان کی آنکھیں کیڑے مکوڑوں اور ریت کے ذرات سے محفوظ رہیں۔

ابوظبی میں واقع فیراری ورلڈ تھیم پارک میں موجود فارمولا روسا رولر کوسٹر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ رائیڈرز اس پر فارمولا ون کے تجربات کی ہمسری کرسکیں۔

اس کے فیچرز بھی ایف ون سپر کار کی طرح کے ہیں۔ اس کے ٹریک بھی آٹو ڈرومو نیزونل مونزا جیسے ہیں، جس میں شارپ ٹرنز اور اچانک ڈراپس شامل ہیں جو کہ 4 اعشاریہ 8 جی تک جنریٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لیکن سب سے بڑھ کر اس رولر کوسٹر کو اس کی رفتار نے منفرد بنادیا ہے۔ یہ صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر صرف دو سیکنڈز میں اپنے ہائیڈرالک لاؤنچ سسٹم کی وجہ سے پہنچ جاتا ہے جو ایئر کرافٹ کیریئر پر لگے اسٹیم کیٹاپلٹس کی طرح کا ہوتا ہے۔