لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے کا ملزم گرفتار

September 16, 2021

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو اس کی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔