بزرگ صحافی نذیر خان انتقال کرگئے، تدفین آج ہوگی

September 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئرممبر،بزرگ صحافی اور مقامی روزنامہ کے سنیئر رپورٹرزبیرنذیرخان کے والد نذیر خان جمعرات کی شام 93برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ(دوپہر 1 بجے)جامعہ مسجد شمسی، شمسی سوسائٹی وائرلیس گیٹ نزدکراچی ایئرپورٹ اداکی جائے گی جبکہ تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں ہوگی ،کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی ،دیگرعہدیدارون و گورننگ باڈی کے ارکان نے سینئر صحافی نذیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔