متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کیخلاف مکمل طور پر ویکسین دے دی گئی، صحت حکام

September 17, 2021

ابوظہبی (سبط عارف) صحت حکام نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80فیصد آبادی کو کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین دے دی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے اس بات کا اعلان کیا کہ ویکسینیشن کی دو خوراکیں حاصل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کی 80.29فیصد کو اب کووڈ 19کے خلاف مکمل طور پر ویکسین دی جاچکی ہے۔