ایل ڈے اے میں تقرروتبادلے

September 17, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کردیئے۔روف احمد کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز تعینات کردیا گیا۔شہباز الحق گھرکی کو ڈائریکٹر ہاوسنگ سکس تعینات کردیا گیا۔ملک کاشف اعوان کو ڈائریکٹر ہاوسنگ فور تعینات کردیا گیا ۔فرحانہ ممتاز کو ڈائریکٹر لا ٹاون پلاننگ تعینات کردیا گیا ۔احمد فراز کو ٹیپا سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ فائیو لگا دیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر حنا رخ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔رافعہ نذیر کو ڈائریکٹر سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ سکس تعینات کردیا گیا۔سلیمان محفوظ کو ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون v سےتبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ایم پی تعینات کردیا ہے ۔ اظہر علی کو ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون فور سےتبدیل کر کے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون فائیو تعینات کردیا ہے۔ عائشہ مختارکو ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون ون سےتبدیل کر کے ڈائریکٹرسی ایم پی فور تعینات کردیا ہے۔