• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل فلم پروڈیوسر آر بی چوہدری کار حادثے میں چل بسے، رجنی کانت و چرنجیوی افسردہ

رجنی کانت اور چرنجیوی نے آر بی چوہدری موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رجنی کانت اور چرنجیوی نے آر بی چوہدری موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تجربہ کار تامل فلم پروڈیوسر آر بی چوہدری اُدے پور میں کار حادثے میں چل بسے۔ فلم انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے ان کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔

رجنی کانت نے کہا کہ وہ یہ خبر سن کر شدید صدمے اور گہرے دکھ میں ہیں، جبکہ چرنجیوی نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل شکستہ ہیں۔

رجنی کانت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ میرے عزیز دوست، سپر گڈ فلمز کے آر بی چوہدری ایک اعلیٰ درجے کے پروڈیوسر، ایک شاندار انسان تھے۔ انہوں نے بے شمار نئے ہدایت کاروں کو مواقع فراہم کیے اور فلمی دنیا کو زندہ رکھا۔

سینئر اداکار نے مزید لکھا کہ ان کی اچانک موت کی خبر نے مجھے شدید صدمے اور گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔

چرنجیوی نے لکھا کہ لیجنڈری پروڈیوسر آر بی چوہدری کی اچانک اور المناک موت کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا۔ میں انہیں کئی سالوں سے جانتا تھا اور حال ہی میں اپنی فلم گاڈ فادر میں سپر گڈ فلمز کے ذریعے ان کے ساتھ کام کیا تھا۔

ایک بیان میں آر بی چوہدری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارتی سنیما کے لیے اُن کی بے مثال خدمات، خصوصاً دہائیوں پر محیط یادگار فلموں کے ذریعے، ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یہ فلمی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید