ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک

September 17, 2021

ایشیئن ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سفری انتظامات کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

فیڈریشن نے فنڈز کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی خط لکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیئن ٹیبل ٹینس چیمپئئن شپ 28 ستمبر سے دوحہ میں کھیلی جائے گی۔