نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ، شائقین کرکٹ مایوس

September 17, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے میچ کے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی سیریز کے خاتمے کے اعلان نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کیوی ٹیم پر غم و غصے کا اظہار کررہی ہے ، وہیں کچھ صارفین اس صورتحال پر بھی میمز بنانے میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کر دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو میدان میں نہیں اتار سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کو کلئیر کر چکے تھے لیکن میچ سے چند منٹ دورے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ راولپنڈی سے ایک دُکھ پہنچانے والی خبر سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش چند تبصرے: