فیصل کریم کنڈی کی جہانگیر ترین گروپ سے باضابطہ رابطے کی تردید

September 17, 2021

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جہانگیر ترین گروپ سے باضابطہ رابطےکی تردید کردی۔

اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، بلاول بھٹو زرداری جلد وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کودعوت دیتے ہیں کہ وہ پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے کام کریں۔

اُن کا کہنا تھاکہ جمعیت علمائے اسلام کے سابق ایم این اے طارق خٹک پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر طارق خٹک نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے پرانا رشتہ ہے، اسے دل سے نہیں نکال سکے۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان میں انسانی حقوق کا احترام ہو۔