مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
طلال چوہدری نے شہباز گل کو غلامانہ ذہن رکھنے والا قرار دیا اور کہا کہ آپ جیسے غلامانہ ذہن رکھنے والے سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر نالائق اور نااہل مسلط کرنے سے نہ غریب کی روٹی اور نہ ہی ملک کی عزت بچی ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جس دن حکومت انجام کو پہنچی، جناب شہباز گل نے بیگ اٹھا کر امریکا جانا ہے۔
اس سے قبل مریم نواز کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا تھا کہ اللّٰہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی دوسرا آپ کے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔