• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی نیوزی لینڈ سیریز کے خاتمے سے متعلق وضاحت


برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے نیوزی لینڈ سیریز کے خاتمے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔

ایک بیان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ حکام کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیریز ختم کرنے میں برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائی غلط ہے۔

کرسچین ٹرنر نے یہ بھی کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک مایوس دن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان، نیوزی لینڈ سیریز کے شائقین کرکٹ منتظر تھے۔

تازہ ترین