ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

September 17, 2021

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 761 ڈالر فی اونس ہے۔