• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین 5829 ارب کے ریونیو ہدف کیلئے پرعزم


وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 5 ہزار 829 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دورے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کو مکمل خود مختاری دینے کے لیے پرعزم ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ سیاسی مداخلت کا امکان رد کرنے کے لیے ایف بی آر کو خود مختاری دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ایف بی آر نے ٹارگٹ سے زائد ریونیو حاصل کیا، 5829 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں، پوائنٹ آف سیلز نظام ایف بی آر کا ایک اور اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس پروجیکٹ کا آغاز نومبر سے کیا جائے گا، اس پروجیکٹ کے لیے 432 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ نظام سے وسط ایشیاء سے جنوبی ایشیاء کا خطہ منسلک ہوگا۔

تازہ ترین