ٹیکس وصولی معاملے پر چیئرمین نیپرا سے رابطہ ہوا ہے، مرتضیٰ وہاب

September 17, 2021

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی سے متعلق اسد عمر کے بیان کا علم نہیں، ٹیکس وصولی معاملے پر چیئرمین نیپرا سے رابطہ ہوا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیئرمین نیپرا نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ٹیکس وصولی سے کراچی کے ٹیکس میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا، ٹیکس کراچی ہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔