رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

September 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پنجاب کالونی میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پنجاب کالونی میں پولیس نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے گرفتار ملزم کلیم شاہ کوریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔