فخر ہے 10 نمبر جرسی شاہین آفریدی پہنیں گے، شاہد آفریدی

September 18, 2021

کراچی (جنگ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کے نام و نمبر کی جرسی شاہین شاہ پہنیں گے جس پر انہیں فخر ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں نے اس جرسیکو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا۔ آپ کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں ، بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔