• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹو کے باوجود ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں برقرار ہیں: برطانیہ

برطانوی سفیر سارہ میکانٹوش — فائل فوٹو
برطانوی سفیر سارہ میکانٹوش — فائل فوٹو

برطانیہ نے کہا ہے کہ ویٹو کے باوجود ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں برقرار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ میں برطانوی سفیر سارہ میکانٹوش نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پھیلاؤ سے متعلق اقوام متحدہ کی پابندیاں مکمل طور پر نافذ العمل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 2 ویٹو کے باعث ان پابندیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے پینل کا مینڈیٹ ختم ہو گیا ہے اور تمام رکن ممالک پر ان کی پابندی لازم ہے۔

سارہ میکانٹوش نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے 2 مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے نتیجے میں ایران سے متعلق ماہرین کا پینل مزید کام نہیں کرے گا، جس سے پابندیوں پر عمل درآمد اور ان سے بچنے کی کوششوں کی نگرانی مزید مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے 60 فیصد تک افزودہ یورینیئم 400 کلو گرام سے زیادہ مقدار میں ذخیرہ کر رکھی ہے، جبکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) تہران کے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے کی مقدار، نوعیت یا مقام کی تصدیق کرنے سے قاصر رہی ہے۔

واضح رہے کہ روس اور چین نے 17 ستمبر کو ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں توسیع کے خلاف ویٹو کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید