امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے تہران کی جانب سے امریکا کے ساتھ معاہدے پر رضامندی نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
ریاست ٹیکساس کے شہر ڈینٹن میں پیٹربلٹ موٹرز کے پلانٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی بہت جلد ختم ہو جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کو یا تو ’مناسب اور سمجھداری‘ کا مظاہرہ کرنا ہو گا یا پھر وہ زیادہ دیر تک موجود نہیں رہے گا۔
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی پاسداری پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب کسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہیں تو کمپنی اس کی پاسداری کرتی ہے، لیکن ایران کے ساتھ معاہدے کی صورت میں ممکن ہے کہ وہ اس کی پاسداری نہ کرے۔