• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قانون سازوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف قانون پیش کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی کانگریس کی رکن روزا ڈی لاؤرو نے ساتھی ارکان کے ہمراہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکنے کے لیے ’بستیوں کو روکو قانون‘ (Stop the Settlements Act) پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مجوزہ قانون میں بستیوں کی توسیع میں کردار ادا کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔

روزا ڈی لاؤرو نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی حمایت فلسطینیوں کی غیر قانونی بے دخلی اور انہیں جبری طور پر اپنے وطن سے دور رکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کا سبب بنتی ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ میں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر روزانہ ہونے والے پر تشدد حملے خود دیکھے ہیں اور اسرائیلی بستیاں ختم ہونی چاہئیں۔

یہ بل قانون ساز جواکین کاسترو کی سربراہی میں پیش کیا گیا۔

میڈلین ڈین، گریگ کاسار، سارا جیکبز اور ویرونیکا اسکوبار بھی اس بل کو پیش کرنے والے ارکان میں شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید