نور مقدم قتل، ہماری پولیس کو تفتیش کے دوران کڑیاں ملانا نہیں آتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

September 18, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے ،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ ہماری پولیس کوتفتیش کے دوران کڑیاں ملانانہیں آتا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مدعی مقدمہ کے وکیل سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔ ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کے وکیل خواجہ حارث نے تیسرے روز دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم قتل کیس بہت زیادہ پیچیدہ نہیں تھا۔