حکومت دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، شیری رحمٰن

September 19, 2021

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتون میں 7سے 10فیصد نیا اضافہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس اضافے سے پہلے حکومت ادویات کی قیمتوں 12مرتبہ اضافہ اور ردوبدل کر چکی ہے، جان بچانے کی 472ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ حکمرانی کی علامت ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 3سال میں ادویات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سرجیکل آلات کی قیمتوں میں اضافے سے مریضوں پر شدید مالی دبائو پڑے گا۔ زندگی بچانے کی ادویات میں اضافہ کر کے لوگوں سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، پہلے ادویات اسکینڈل پر حکومت نے کیا کاروائی کی کسی کو علم ہی نہیں۔