نوابزادہ شازین بگٹی کی وڈیرہ شیریں مری سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

September 19, 2021

کوئٹہ(اے پی پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مصالحت اور ہم آہنگی بلوچستان نوابزادہ شا زین بگٹی نے کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وڈیرہ شیریں مری سے ان کے گھر میں ملاقات کی رہنماوٴں نے صوبے کی مجموعی سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا نوابزادہ شازین بگٹی نے دعوت پر جلد کوہلو کادورہ کرنے کا عندیہ بھی کیا۔