وارڈ2کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا‘ حاجی بشیراحمد

September 19, 2021

کوئٹہ(پ ر)کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف کے وارڈ نمبر2سے کامیاب امیدوار حاجی بشیر احمد نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور مجھ پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترا جائے گا۔ وارڈ نمبر2کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کی جائے گی اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے جس طرح پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا یہ ہمارے قائدین کی عوام سے محبت کا اظہار ہے ۔ خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی میرے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ساتھ دینے پر پارٹی کارکنوں، ووٹرز اور تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔