کراچی: واٹر ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق

September 19, 2021

کراچی کے علاقے کورنگی کے مہران ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں واقع واٹر ٹینک سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے خاتون کے پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔