• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستانِ جوہر میں گھر میں واقع پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں گھر سے پانی کے ٹینک سے 25 سالہ خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 25 سالہ فوزیہ زوجہ محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق لاش کی اطلاع پولیس اور ریسکیو اداروں کو مقتولہ کے شوہر محمد اسحاق نے دی۔ محمد اسحاق کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق مقتولہ فوزیہ سے دو ماہ قبل اسکی شادی ہوئی تھی اور مقتولہ سے اسکی یہ دوسری شادی تھی جبکہ اسکی پہلی بیو ی بھی اسکے ساتھ رہتی ہے۔مقتولہ کا شوہر پیشے سے کباڑی ہے ، محمد اسحاق کے گھر والے اس شادی سے خوش نہیں تھے،اسحاق نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ جمعہ کی شب وہ تروایح پڑھنے گیا تھا جب واپس آیا تو مقتولہ گھر پر نہیں تھی،کافی دیر تک اس کا پتہ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی جس کے بعد پانی کے ٹینک سے اس کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، موت کی اصل وجہ لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد واضح ہو سکے گی جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین