ٹھٹھہ سجاول پل سے 35 پولز کی چوری کا مقدمہ درج، پولیس

September 19, 2021


ٹھٹھہ میں سجاول پل سے 35 پولز کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایکسین ورکس سروسز کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 35 پول چوری ہوئے، 32 پول کاٹ کر گرادیے گئے، تمام پولز سے بلب اور قیمتی تاریں چرالی گئیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جیو نیوز پر بجلی کے پول چوری ہونے کی خبر نشر کی گئی تھی۔