ارشد وارثی اور عمران ہاشمی کا نئے پروجیکٹس کیلئے نیا روپ

September 19, 2021

بالی ووڈ اسٹارز ارشد وارثی اور عمران ہاشمی نے اپنے آئندہ پروجیکٹس کے لیے نیا روپ دھار لیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں 42 سالہ عمران ہاشمی اور 53 سالہ ارشد وارثی اپنی جسمانی ساخت کے بجائے اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

حالانکہ دونوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران ایکشن فلموں میں بھی کام کیا ہے، لیکن اب یہ دونوں اپنے اپنے آئندہ پروجیکٹس میں کچھ نئے انداز میں نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے دونوں نے ہفتے کو اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان دونوں کی ڈرامائی فزیکل (جسمانی) تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے، دونوں اپنی آنے والی فلموں میں نئے روپ میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ عمران ہاشمی فلم ٹائیگر تھری کا حصہ ہیں جبکہ ارشد وارثی اپنی آئندہ آنے والی اوتار کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔