شہریار آفریدی کو اسکریننگ کیلئے نیو یارک ایئرپورٹ پر مختصر وقت کیلئے روکا گیا، وزارت خارجہ

September 20, 2021

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) حکومت کی جانب سےایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کو سکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کیلئے روکا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دیدی گئی، وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ شہریار آفریدی کو سکریننگ کیلئے نیو یارک ایئرپورٹ پر مختصر وقت کیلئے روکا گیا تھا لیکن معمول کے مطابق کارروائی کے بعد انہیں داخلے کی اجازت دیدی گئی تھی۔