پاکستان کابل سے 10ہزار افراد نکال چکا، رپورٹ وزارت داخلہ

September 20, 2021

پشاور(نامہ نگار) پاکستان افغان دارلحکومت کابل سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پراب تک دس ہزار افراد کو بحفاظت نکال چکاہے، طور خم کےر استے 2599افغانی ، 2449پاکستانی اور116دوسرے پاکستان دا خل ہوچکےہیں ۔ اس حوالے سے ایک اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانےوالی رپورٹ کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے پاکستان اور پاکستان کے راستے جانےوالے تمام افراد کو مکمل سہولت فراہم کی جارہی ہے،جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر غیرملکی سفارتکاروں ،عالمی تنظیموں ،این جی اوزاور صحافیوں کو ایک ماہ کا ٹرانزٹ ویزہ دیاجارہا ہے،جبکہ اس کے علاوہ دس ہزار افراد کو انسانی بنیادوں پر کابل سے نکالاجاچکاہے۔اجلاس کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان سرحدی چیک پوسٹوں پرا فغان شہریوںکو ضروری کاروائی کے بعد ویزہ آن آرائیول کی سہولت بھی فراہم کررہاہے۔