الائنس سے باہر رہ کر بھی حکومت کی مخالفت کی جاسکتی ہے، فضل الرحمٰن

September 20, 2021

الائنس سے باہر رہ کر بھی حکومت کی مخالفت کی جاسکتی ہے، فضل الرحمٰن

لاہور (نیوز ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے بارے میں ایسا رویہ رکھے جس سے حکومت کو فائدہ نہ ہو، جمہوریت میں ایک الائنس سے باہر رہ بھی حکومت کی مخالفت کی جاسکتی ہے، موجودہ حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ طالبان سے ہمدردی رکھیں اور فوراً ان کی حکومت کو تسلیم کریں، چین اور روس دلچسپی دکھا رہے ہیں ہمیں بھی رابطہ رکھنا چاہیے۔ علاوہ ازیں اتوار کو مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں وفاق المدارس العربیہ کی مجلس شوری عمومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہی ہے۔