جماعت اسلامی لاہور کامہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،نعرے

September 20, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدکی قیادت میں مہنگائی کےخلاف چائنہ سکیم میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں زاہد شباب بٹ، ابوبکر صدیق، عبدالمنان گجر،سیکرٹری زون محمد سلیم ،قیصر قریشی، ناصر محمود جٹ، سجاد گجر، احمد رضا سمیت اہل علاقہ نے بھی شرکت کی اورحکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور بے تحاشہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی کے سونامی نے عام پاکستانی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے۔ حکومت میں موجود آٹا، چینی، مافیاز نے اربوں روپے قوم کے خون سے نچوڑے ہیں۔ 750 روپے والا آٹے کا تھیلا 1200 روپے میں مل رہا ہے۔ایل پی جی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ ہوچکاہے۔حکومت کا بجلی کے بلوں پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ بجلی کے بلوں پر 5 سے 35 فیصد ٹیکس ناقابل قبول ہوگا۔