احسن کوڈر تھا کہ میں شادی کے بعد بھاگ جاؤں گی، منال خان

September 20, 2021

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کے بعد ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال اور احسن کسی ہوٹل میں ڈنر کی غرض سے موجود ہیں۔

منال ویڈیو میں احسن سے کہتی ہیں کہ بتاؤں میں ابھی سب کو کہ تمہیں شادی سے کتنا ڈر لگ رہا تھا۔

جواب میں احسن کہتے ہیں کہ تم سے ڈر ہی لگے گا۔

منال اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتاتی ہیں کہ احسن کو لگ رہا تھا کہ میں شادی کے اگلے دن ہی بھاگ جاؤں گی۔

جواب میں احسن محسن اکرام کہتے ہیں کہ مجھے بھی یہی خوف تھا کہ میں خود بھاگ جاؤں گا۔

یاد رہے کہ منال خان رواں ماہ 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔