قازقستان: شہری کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

September 20, 2021


قازقستان کے شہر الماتے میں ایک شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ الماتے کے مغربی مضافاتی علاقے میں پیش آیا، حکام کے مطابق مقامی شخص کی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے 2 اہلکار اور دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ شہری نے گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کی۔