انگلش بورڈ کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر افسوس ہے، کرسچین ٹرنر

September 20, 2021

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر برطانوی ہائی کمشنر نے ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ای سی بی نےاگلے ماہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرسچین ٹرنر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کافی محنت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو پاکستانی کرکٹ فینز کی مایوسی کا اندازہ ہے، اب بھی 2022 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے لئے پُرامید ہیں۔