پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان کا دورہ چھوڑ جانے اور انگلش کرکٹ بورڈ کے دور سے انکار پر اظہر محمود نے پیغام جاری کیا ہے۔
اظہر محمود نے کہا کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کےلیے زیادہ انتظارکی ضرورت نہیں ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ہمارے آفیشلز ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت محنت کررہے ہیں۔