معروف مزاح نگار اور کالم نویس ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی انتقال کر گئے

September 21, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) معروف مزاح نگار اور کالم نویس ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی مختصرعلالت کے بعد پیر کو انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ منگل کو دوپہر ڈیرھ بجے سلطان مسجد فیز فائیو میں ہوگی،مرحوم کئی عرصے تک روز نامہ جنگ میں بھی کام لکھتے رہے جبکہ دیگر اخبارات میں بھی ان کے کالم شائع ہوتے رہے،مرحوم سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سے بطور سنیئر ڈائریکٹر ریٹائر ہوئے، وہ27کتابوں کے مصنف بھی تھے، وہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں اعزازی پروفیسر بھی رہے،ان کے مضامین اور کالم غیر ملکی اخبارات و جرائد بھی شائع ہوتے رہے،انہیں دو مرتبہ بہترین کالم کا اے پی این ایس ایوارڈ بھی دیا گیا، حکومت سندھ نے ان کی ادبی خدمات پر نقد ایوارڈ اور گولڈ میڈل بھی دیا، مرحوم آرٹس کونسل آف پاکستان اور پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے بھی رکن تھے،2003 میں ان کے ادبی کئیرئیر کی گولڈن جوبلی تقریب منائی گئی جس میں انہیں نقد ایوارڈ اور گولڈ میڈل دیا گیا، ان کی ادبی خدمات پر مقالہ بھی لکھا گیا۔