گوادر کسٹمز نے 18 کروڑ مالیت کی چرس قبضے میں لے لی

September 21, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوادر کسٹمزکی منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے والوں کیخلاف کاروائی،18 کروڑ روپے مالیت کی چرس قبضے میں لے لی،تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹم نےبڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،گوادر کسٹمز کا منشیات اسمگل کرنے والوںکے خلافکریک ڈائون کھرکھیڑا کسٹم چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے820 کلو گرام چرس برآمدکرلی۔